ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: ریت کا مسئلہ بہت  جلدحل ہوگا؛قانون کی خلاف ورزی میں  پتھر کان کنی کی منظوری نہیں : وزیر دیش پانڈے

بھٹکل: ریت کا مسئلہ بہت  جلدحل ہوگا؛قانون کی خلاف ورزی میں  پتھر کان کنی کی منظوری نہیں : وزیر دیش پانڈے

Thu, 22 Nov 2018 21:50:43    S.O. News Service

بھٹکل :22؍نومبر (ایس او نیوز) تعلقہ میں عمارتوں کی تعمیر کے لئے اشد ضروری اور ایک ناسور بنے ریت مسئلہ کو بہت جلد حل کرلینےکا وزیر دیش پانڈے نے تیقن دیا۔

جمعرات کو مچھلی مارکیٹ کا افتتاح کرنے کے بعد مختلف مسائل لےکر ملاقات کئے عوام اور مزدوروں کا وزیر جواب دے رہے تھے۔ وزیر نے بتایاکہ ضلع میں کالی ندی سے ریت نکالنے کے لئے مرکزی حکومت نے منظوری نہیں دی ہے۔ البتہ انکولہ ، ہوناور، کمٹہ میں ریت کامسئلہ حل ہوگیا ہے۔ بھٹکل میں ریت کے ذخیرے کو لے کر کچھ رکاوٹیں ہیں۔اس کے باوجود بھٹکل میں غربیوں کے گھر وں کی تعمیر اور سرکاری تعمیرات کے لئے ریت کا مسئلہ پیدا نہیں ہونے دیں گے۔ زیادہ قیمت کی لالچ میں ٹھیکدار ریت سپلائی کرنے میں انصاف نہیں کئے تو ان کے لائسنس کو رد کرنےکا حکم دئیے جانےکی بات کہی۔

وزیر دیش پانڈے نے پتھر کان کنی کے متعلق بات کرتےہوئے کہاکہ بھٹکل میں سرخ پتھر کو لے کر مسائل پیدا ہونے کی اطلاع ملی ہے، مگرقانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کان کنی کی اجازت دینا ممکن نہیں ہے۔ پتھر کان کنی کی منظوری کےلئے زیادہ فیس نہیں ہے ، مالکان اس طرف توجہ دیں ،میں نے افسران کو ہدایات دےرکھی ہیں کہ جو کوئی   عرضی دے کر پروانہ حاصل کرنے آئے اس کو  پریشان نہ کریں ، جن کو ا س سلسلے میں آگے بڑھنے کی خواہش ہے وہ اصول و ضوابط کے مطابق آگے بڑھنے کی بات کہی۔ کرناٹک مچھلیوں پر گوا سرکارکی پابندی پر انہوں نے جانکاری دی کہ اس سلسلے میں گواسرکار کے صحت عامہ وزیر وشوجیت رانے سے بات کیا ہوں، انہوں نے مثبت میں جواب دیا ہے۔ جومچھلیاں گوا پہنچتی ہیں ان کے تعلق سے وہاں کی حکومت اور عوام کو کچھ شکوک ہیں ، مچھلی کی پاکیزگی کے متعلق دستاویز ہونا ضروری کہہ رہے ہیں، ہمارے ہاں مچھلیوں کی جانچ کی جاتی ہے توہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ لیکن جو مچھلیوں کی تجارت پر ہی زندگی گزار رہے ہیں انہیں تکلیف نہ دینے کی بات ان سے کہی ہے۔ امید ہے کہ مسئلہ بہت جلد حل ہوگا۔


Share: